کراچی ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میئرکراچی شہر کےعوام کیلئے اچھا کام کررہا ہے،کراچی والے بہت ہی محنتی ہیں،عوام کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے،بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا،8 فروری کوبھی شہری پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گےہم نے ان کو وزیر اعظم بنوانے میں بہت کام کیا،بلدیاتی انتخابات میں کراچی والوں نے پیپلزپارٹی کو جتوایا،شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوانا وقت کی ضرورت تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کے دورمیں ہم اپوزیشن میں تھے،ہمارے خلاف ہمیشہ کنگز پارٹی سامنے لائی جاتی ہیں،عام انتخابات میں بھی کنگز پارٹی کا بر ا حال ہوگا،پیپلزپارٹی بلدیات کی طرح عام انتخابات میں جیتے گے،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ الیکشن لڑ بھی سکتے ہیں اور خلاف بھی ،پی ٹی آئی کے دورمیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا مارا جارہاتھا،ن لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد ہمیں نقصان کم اور فائدہ زیادہ دے گا،ہمارا مقصد ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں،کنگز پارٹی کا وہی حال ہو گا جو 2008میں ہم نے کیا تھا،اداروں پر جو لوگ حملے کررہے ہیں انکےخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،جنرل باجو ہ نےہمیں عدم اعتماد سے ایک دو دن پہلے بلایا تھا،میں چاہتا ہوں افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہوں،ہمیں کہا گیا عدم اعتماد واپس لےلیں،الیکشن کرواتے ہیں،ایک پیغام آیاتھا ہم نیوٹرل ہیں،اسی نیوٹرل صورتحال میں ہم کامیاب ہوئے ،بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا،8فروری کو بھی شہری پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دینگے،مولانا فضل الرحمان کیساتھ بھی لڑ سکتے ہیں اوران کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی سیاست سندھ، بلوچستان اور کے پی میں بھی ہے ان سے رابطہ رہے گا،ن لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد ہمیں نقصان کم اور فائدہ زیادہ دے گا،ہمارا مقصد ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں،کنگز پارٹی کا وہی حال ہو گا جو 2008میں ہم نے کیا تھا،میں چاہتا ہوں افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہوں۔















