اہم خبریں

مظلوم کشمیریوں کاساتھ دینے پر سعودیہ کے مشکور ہیں،مشعال حسین ملک

ریاض(نیوزڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن آئے گا جب دنیا میں امن قائم ہو گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے چیئرمین آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز محمد العیسی سے ریاض میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نےخواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنمائوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں رونما ہونے والی خوفناک آفات سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط مذہبی، سماجی، اقتصادی اور اقتصادی بنیادوں پرقائم دیرینہ تعلقات کا اعادہ بھی کیاگیا۔اس موقع پرمشعال حسین ملک نے خواتین، خواجہ سراؤں اور اقلیتی برادی کی معاشی ترقی کے لیے اپنی وزارت کے 100 روزہ پلان کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے میں عملی اقدامات کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا،وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مظلوم کشمیریوںکاساتھ دینے پر بھی سعودی حکومت کا شکریہ اداکیااورامید ظاہر کی کہ ایک دن آئے گا جب دنیا میں امن قائم ہو گا۔

متعلقہ خبریں