اہم خبریں

جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ علیم خان

ٹیکسلا (نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ ہمیں مدینے کی ریاست سمجھاتا تھا، گھر میں پیسے آرہے تھے، تجوری گھر والی کے پاس تھی، کوئی ایسا گھر ہو سکتا ہے جہاں تجوری بھری جا رہی ہو اور سربراہ کو پتہ نہ ہو۔ بلین ٹری کے پودے بکریاں کھا گئیں، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ جہانگیر ترین کی فیملی پر پرچے کروائے گئے، ہم لڑائی جھگڑا کرتے ہیں لیکن عورتوں پر سیاست نہیں کی۔ ماؤں بہنوں پر کبھی کسی نے پرچے کروائے؟ میری بیٹی پر دو پرچے کروائے گئے۔ان کا کہنا تھاکہ غلام سرورکی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملی ۔

متعلقہ خبریں