اہم خبریں

بڑی خبر، وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شگرویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دے دیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع نے کہا کہ بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی، پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔

دوسری جانب حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی بجٹ منظوری کے لیے اپنی شرائط رکھی ہوئی ہیں۔فاروق ستار نے گزشتہ روز کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔
مزید پڑھیں:عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں