اہم خبریں

عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (اے بی این نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیپرا نے کراچی اور پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں 1.73 روپے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے طور پر اضافے کی درخواست کی سماعت کی۔

نیپرا کے بیان کے مطابق اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی رہنماؤں کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا

متعلقہ خبریں