ٹیکسلا(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم عوام کا پہلے سوچیں گے اپنا بعد میں، ہم یقیناً نیا پاکستان بنائیں گے۔ہمیں اپنی زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، ہمیں کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے۔ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں۔ ان کی خواہش پر آیا ہوں، غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔















