اسلام آباد ( جاوید شہزاد)وزیر اعظم سے منسوب غلط خبر آن ائیر ہونے پر ڈی جی ریڈیو پاکستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ڈی جی ای پی ونگ امبرین جان کو ڈی جی ریڈیو پاکستان کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے موجودہ ڈی جی کو فوری طور پر 14 دنوں کی رخصت پر بجھوایا گیا ہےان بڑے فصیلوں کی منظوری جمعہ کو وزیر اعظم انوارکاکڑ سے لینے کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے ریڈیو پاکستان میں اعلی سطعی تقرر اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں جن کے مطابق امبرین جان کو نئے اور مستقل ڈی جی ریڈیو پاکستان کی تعنیاتی تک ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جسکی میعاد 90 روز مقرر کی گئی ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے غلط خبر نشر ہونے پر ڈپٹی کنٹرولر نیوز مقصود خٹک ،نیوز ایڈیٹر عابد دستی کو معطل کردیا ہے جبکہ نیوز کاسٹر عشرت ثاقب اور شعبہ اردو نیوز کی سپروائزر شبنم کو تاحکم ثانی لے آف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گیے ہیں















