ٹبہ سلطان پور(اے بی این نیوز) گڑھا موڑ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گڑھا موڑ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی جہاں 15 سالہ نابالغ لڑکی کی شادی 34 سالہ شخص سے کی جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا اور دولہا عامر کو رات ہی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران پولیس کو دیکھ کر نکاح خواہ اور دلہن کے والدین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا، نکاح خواہ اور لڑکی کے والدین سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو فیصدسے زائد کا اضافہ















