اہم خبریں

دینی حلقوں میں سوگ،ممتاز عالم دین رحلت فرما گئے

دینی حلقوں میں سوگ،ممتاز عالم دین رحلت فرما گئے

لاہور (اے بی این نیوز) ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے۔ وہ منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ اور اسلامی علوم و فقہ کے معروف استاد تھے۔

مرحوم نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ دینی تعلیم و تدریس کے لیے وقف کیا اور ان کے ہزاروں طلباء ملک و بیرون ملک دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی گزشتہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں پڑھا رہے تھے۔ ان کی علمی، تحقیقی اور تدریسی خدمات کو دینی حلقوں میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں ادا کی جائے گی جس کی امامت چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا امکان، جانیے اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں