اہم خبریں

سونا اور چاندی مزید مہنگے ہوگئے، جانیے تازہ اپڈیٹ

سونا اور چاندی مزید مہنگے ہوگئے، جانیے تازہ اپڈیٹ

کراچی (اے بی این نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9720 روپے اضافے سے 389600 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں سونا 108 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 327 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے فی تولہ 230 روپے مہنگی ہو کر 7509 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ جانیے اہم اپڈیٹ

متعلقہ خبریں