لاہور (اے بی این نیوز) محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں شروع ہو گیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق بادشاہی مسجد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت صبح 7 بجکر 12 منٹ سے صبح 7 بجکر 52 منٹ تک ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی، چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ ہوگی جو کہ نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کوہسار بلاک اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے جب کہ محرم 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس بھی پشاور میں شروع ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا امکان، جانیے اہم تفصیلات















