اہم خبریں

وفاقی وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری سمت بڑی واضح ہے سپر ٹیکس کو ختم کرنا ہے، ہم ہر سال سپر ٹیکس کے خاتمے کی مزید کوشش کرتے رہیں گے۔

دوران اجلاس رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ سپر ٹیکس میں استثناکی حد 50 کروڑ کی بجائے ایک ارب کردیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حد ایک ارب کرنے کیلئے پھر 250 ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے ہونگے۔
مزیدپڑھیں: کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علی گوہر عزم و ہمت کی مثال بن گئے

متعلقہ خبریں