اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پولیس کو9مئی واقعات کی چیئرمین پی ٹی آئی،شاہ محمودقریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی،راولپنڈی پولیس کے افسرسائفرکیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش ہو ئے،پولیس افسر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی،شاہ محمودقریشی کواڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کرناہے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ کیاپہلےچیئرمین پی ٹی آئی ،شاہ محمودقریشی کوشامل تفتیش کیاگیا، جس پر پولیس افسر نے کہا کہشامل تفتیش نہیں کیاتھا،شریک ملزمان کے بیانات پرشامل تفتیش کرناہے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کیلئے اجازت دے رہا ہوں۔















