راولپنڈی (نیوزڈ یسک)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی وسیع نیٹ ورک ، جدید اصلاحات اور جدت سہولت، شفافیت کے بلند بانگ دعوئوںکی کلہی کھل گئی روات اراضی ریکارڈ سینٹر میںADLR کی عدم دستیابی پردور افتادہ علاقوں سے آنے والے سائلین نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے کہا نفع بخش سیٹ کے حصول کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزلینڈمیں رسہ کشی جاری ہے خواہشمند وں نے تعیناتی کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے بڑی بڑی بولیاں لگائی جانے لگی شہریوں کا الزام گزشتہ دس دنوں سے روات اراضی ریکارد سینٹر میں ADLRکی خالی پوسٹ کی وجہ سے کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں سائلین نے وزیر اعلی پنجا ب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا روات اراضی ریکارڈ سینٹر میںاسسٹنٹ ڈائریکٹرکی عدم موجودگی پر فوری نوٹس لیا جائے جوڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی کی بے اختیاری یامجرمانہ غفلت کی نشاندہی کررہی ہے اس معمہ کو فوری حل کیا جائے تاکہ سائلین اپنی اراضی کے بیانات سمیت دیگر مسائل کا حل کرواسکے۔















