اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں آگ صبح 7 بجے لگی۔
پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری













