کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اماراتی درہم مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی 277.55 روپے سے کم ہوکر 277.52 روپے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 279.18 روپے پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 47 پیسے کم ہوکر 325.79 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 27 پیسے سستا ہوکر 380.81 روپے پر آگیا۔
اسی طرح سعودی ریال کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ریال 74.46 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اماراتی درہم کی قیمت میں 1 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یو اے ای درہم 76.26 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
یوں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قیمتوں میں کمی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں:شہری ہوشیار، راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا شیڈول جاری















