اہم خبریں

ملک بھر میں رسول اللہ حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں رسول اللہ حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں، مساجد، عمارتوں، گلیوں، محلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور نبی آخر الزمانﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بارہ ربیع الاول کے موقع پرنماز فجر کے بعد پاک فوج کے دستوں نے وفاقی دارلحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی پیش کی۔ آج ملک بھر کے تمام شہروں میں نعتیہ مقابلے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ملک بھر کی طرح کراچی کو بھی برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے ، کئی جگہوں پر مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیوں اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور میں بھی بارہ ربیع الاول کے موقع پر جشن کا سماں ہے، ہر طرف محفل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی رحمت اللعالمینﷺ کے ولادت کے دن کے موقع پر ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے، مسجدوں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 26 اگست سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں