اہم خبریں

سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو 13 ارب روپے سالانہ کی مفت بجلی فراہم، عوام بھاری بجلی بلوں سے تلملا اٹھے، ملک بھر میں احتجاج

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )ملک بھر میں عوام بھاری بجلی بلوں سے تلملا اٹھے ،سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو 13 ارب روپے سالانہ کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے،ایک تا درجہ چہارم کے حاضر سروس ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہےاسی درجہ کے ریٹائرڈ ملازمین کو 50 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے ، ذرائع کے مطابقپانچویں سے 10ویں اسکیل تک حاضر سروس 150 اور ریٹائرڈ کو 75 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے ،11ویں سے 15ویں اسکیل تک حاضر سروس کو 200 اور ریٹائرڈ کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے،16ویں اسکیل کے حاضر سروس کو 300، 17ویں کو 450، 18ویں کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے،19ویں گریڈ کو 880، 20ویں کو 1110 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے،21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو بجلی کے 1300 یونٹ مفت دیے جاتے ہیں،گرڈ 17 سے اوپر کے افسران کے مفت یونٹ بند کر کے مساوی رقم تنخواہ میں دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے،کابینہ کی منظوری کی صورت میں فوری طور پر سہولت ختم کر دی جائے گی ،وفاقی حکومت کے گرڈ 20 سے 22 کے افسران کو سرکاری گاڑی کی بجائے مساوی الاؤنس فراہم کیا جاتا ہے،وفاقی حکومت کی ناک کے نیچے پاک سکریٹریٹ میں افسران کی اکثریت نے ماتحت محکموں کی گاڑیاں ذاتی استعمال کیلئے رکھیں ہیں،حکومت کی ممانعت کے باوجود دفتری اوقات کے بعد بھی وزارتوں میں اے سی چلائے جاتے ہیں،بجلی کی سرکاری کمپنیوں میں گزشتہ 20 سالوں سے اعلی انتظامی عہدوں پر مستقل عملہ تعینات نہیں کیا گیا،مستقل چیف ایگزیکٹوز اور چیف فنانشل آفیسر نے ہونے کے باعث ان کمپنیوں میں کرپشن عام ہے،کرپشن کے خاتمے کیلئے انتہائی موزوں پری بیڈ میٹرز کے نظام کو کمپنیوں اور پاور ڈویژن نے مل کر ناکام قرار دے رکھا ہے،کسی حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی جارجز معائدے کرنے والوں کیخلاف تحقیقات نہیں کیں،بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ، ، عوام کا صبر جواب دے گیا، شہر شہر احتجاجی مظاہرے، سڑ کیں بلاک،بل ادا نہ کرنے کااعلان ، پشا ور، لا ہو ر،ملتان ،گوجرا نولہ، سخا کو ٹ سمیت کئی شہرو ں میں احتجا جی مظا ہرہ، بجلی کے بل اور میٹر زنذر آ تش،حا فظ آ با د میں بچے بھی میدان میں آ گئے، بچوں کا بجلی کے بل گلے میں ڈال کر احتجاج، نو نہا لو ں نے سیاستدانوں، حکمرانوں، آفسر شاہی اور عوام کا فرضی ڈرامہ بھی پیش کیا۔ پشاور میں جے یو آ ئی کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے نمک منڈی روڈکو ہر قسم ٹریفک کیلیے بند،،مظا ہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل برداشت سے باہر ہوگئے، غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بھاری بل جمع کرائے۔

متعلقہ خبریں