اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل ایران اور ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں دوحہ میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور اگلی ملاقات جلد از جلد سابق ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ کے بعد طے کی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
ترجمان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان اور بھارت کی اہم شخصیات کی طرف سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو لکھے گئے خط کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نہ تو اس کی توثیق کرتی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:کاروباری افراد ہوشیار،سائبر حملوں میں پانچ گنا اضافہ، کیسپرسکی کی رپورٹ جاری















