کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 7802 روپے سے بڑھ کر 367572 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 91 ڈالر اضافے سے 4063 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، وزیراعظم کے دورہ ایران کا شیڈول سامنے آگیا















