اہم خبریں

لاہور میں ٹیوشن سنٹر کے بعد اسکول کی چھت گرگئی

لاہور(اے بی این نیوز)ٹیوشن سنٹر کے بعد لاہور میں اسکول کی چھت گر گئی، افسوسناک واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اسکول کی زیرتعمیر چھت گرنے سےبچہ جاں بحق،4افرادزخمی ہوگئے ،چھت اسکول کی تیسری منزل پر زیرتعمیر تھی،سمر کیمپ جاری اور بچے موجود تھے۔

چھت ٹی آرگارڈرکی بنی تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، پنجاب حکومت نے سمر کیمپ کی اجازت 30 جون تک کے لیے دی تھی۔

یاد رہے چند دن قبل لاہور کے ہی علاقے کاہنہ میں واقع ایک ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: آبپارہ میں تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن،فلیٹس خالی کرنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں