اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے آبپارہ میں تجاوزات کے خلاف کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق متنازع فلیٹس میں تین مختلف اقسام کے افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں سی ڈی اے ملازمین، اسٹیٹ و پولیس ملازمین اور نجی رہائشی شامل ہیں۔
سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلیٹس سے انخلاء کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں آج ہی سی ڈی اے کے ملازمین سے فلیٹس خالی کروائے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں پولیس، اسٹیٹ ملازمین اور نجی رہائشیوں کو اتوار تک فلیٹس خالی کرنے کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد سرکاری املاک کو واگزار کرانا اور غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کے کسی ملک میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کا پانی روک سکے،دفتر خارجہ















