اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے اثرات کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں، بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں مسائل کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹی ڈبلیو اے اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم خرابی کی وجہ جاننے کے لیے سرگرم ہیں، انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل عالمی روابط کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ معمول کی انٹرنیٹ سروسز کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور کیبل کی بحالی کے متوقع وقت کے حوالے سے معلومات موصول ہوتے ہی آپ کو مطلع کرے گی۔
مزید پڑھیں :سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور اہم شخصیات نے پارٹی تبدیل کر لی















