خیرپور (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس-30 خیرپور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 8 سے 10 جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات **30 جولائی** کو الاٹ کیے جائیں گے۔ حلقے میں پولنگ 16 اگست کو ہوگی۔
یہ نشست رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:سونا مہنگا، جانیے آج کی تازہ اپڈیٹ اور فی تولہ نئی قیمت















