اہم خبریں

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی خوشخالی کے بغیر ممکن نہیں، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی، قبائلی عمائدین نے وزیر اعظم کو وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی، بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا ئیں گے۔

متعلقہ خبریں