پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کونسی پارٹی مقبول ،آج پتا لگ جائیگا، خیبرپختونخوا کی 21 اضلاع کی 65 نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات،صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولینگ 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق 256 پولنگ سٹیشن میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، دیر اپر، دیر لوئر ،مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،اور باجوڑ میں شروع ہے ،256 میں سے 159 پولنگ سٹیشن حساس ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔















