کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم )نے بجلی کے بھا ری بھرکم بلو ں کے خلا ف ا حتجا ج کی دھمکی دیدی ۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی اور فا روق ستا ر کی پر یس کا نفرنس میں کہا کہ ملک انا رکی کی طر ف جا رہا ہے، افرا تفری کا عا لم ہے ، خدشہ ہے احتجاج کہیں فسادات میں تبدیل نہ ہوجائے،عوامی مشکلا ت کے پیش نظر احتجا ج کا حصہ بننے پر مجبور ہو ں گے، بجلی کے نر خو ں میں اضا فہ ،دووقت کا کھانا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ، حکو مت عوام کو ریلیف دے، بے جا ٹیکس ختم کئے جا ئیں ، بجلی استعما ل کر نے پر دنیا میں کہیں ٹیکس نہیں ہو تا، یہا ں 13 قسم کے ٹیکس ہیں۔















