فیصل آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بھی مفت بجلی کے مزے لوٹنے والوں کیخلاف میدان میں آگئے ،سب سے بڑے ڈاکو واپڈا افسران ہیں،مفت بجلی کا کوٹا ختم ہونا چاہیے، لوگ اپنے زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں،2پنکھے چلانے والے کا بھی بل 35 ہزار آرہا ہے،غریب آدمی کہاں جائے گا،مہنگائی عروج پر ہے اوپر سے اتنے بل عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔















