اہم خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پارٹی میں اختلافات کی تردید

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی رہنما کی دوسری جماعت میں جانےکی باتیںمن گھڑت اور بےبنیاد ہیں،ہفتہ کو نجی ٹی وی کوایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس ہورہا ہے اور آج کا اجلاس ثابت کرے گا کہ ایم کیو ایم متحد ہے، کسی رہنما کی دوسری جماعت میں جانےکی باتیںمن گھڑت اور بےبنیاد ہیں۔ذرائع کے مطابق آج رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سندھ میں انتخابی حلقہ بندیوں، سیاسی صورتحال اور انتخابی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں