اہم خبریں

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے

لاہور ( اے بی این نیوز       )دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، چشتیاں میں بستی کمیرا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا ،، 10 دیہات زیر آب ، سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ، سیلاب زدگان کے لئے کوئی خیمہ بستی نہیں بنائی گئی،جلال پور پیر والا میں سیلابی ریلے سے موضع بیٹ واہی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ، لال سوہانرا میں بھی متعدد بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ زیر آب ، میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزیی سے اضافے کے باعث 40 موضع جات اور سینکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ سیلاب کی وجہ سے 24 سکول بند ، محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی،، بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ، بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے

متعلقہ خبریں