اہم خبریں

روات اراضی سینٹر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے ذریعے اراضی کی منتقلی کا انکشاف

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )روات اراضی سینٹر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے ذریعے اراضی کی منتقلی کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے کمپیوٹر اراضی سینٹر روات کے عملہ کے خلاف انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کرلی اندراج مقدمہ کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہےگرفتار ملزمان میں اراضی سینٹر کےاے ڈی ایل آرناظم،عامر رسول،ایس سی آئی شیعب اور پرائیویٹ شخص عنصر جاوید شامل ہیں،متن مقدمہ مے مطابق ملزمان کے خلاف فرانس سے آنے والے معذور شہری جاوید مسعود کی درخواست پر گزشتہ سال انکوائری شروع کی گئی تھی،انکوائری کے دوران ملزم عنصر جاوید کے نام جاری ٹوکنز پر 1242 انتقالات کا ریکارڈ سامنے آیا،معذور شہری کی شاملات زمین دریائے سواں میں شامل ہونے کا جھانسہ دیکر زیر کاشت زمین کے انتقالات کرائے گئے،معاملہ جاوید مسعود کے علم میں آنے اور بیان حلفی پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے انتقالات کینسل کر دیئے تھے،جاوید مسعود کی زمین کےانتقال کے لئے حاصل ٹوکن عنصر جاوید کے نام پر جاری کیا گیا تھا،انکوائری میں یہ بھی ثابت ہوا کہ انتقال جس شخص کے نام منتقل کرنے کے لئے درج ہوا،اسکے برعکس کسی دوسرے شخص کے نام منظور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں