اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وسینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 4 برس میں کچھ نہیں کیاجبکہ ن لیگ کی حکومت بھی ایک سال میں کچھ نہیں کرسکی۔جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پالیسز کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ایسے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں نیب جیسا ادارہ ہو گا وہ ملک نہیں چل سکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے، کاروبار بڑھانے کی ضرورت ہے مگر حکومت تاجروں کو کچھ نہیں دے سکتی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمارے ملک کے جو حالات ہیں ہم کسی ایوارڈ کے حقدار نہیں، ہمارے ملک میں ایوارڈ بانٹے جاتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ یوم آزادی پر 600 سے زائد ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔















