ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز ڈیسک) کمالیہ روڈ پر افسوناک حادثہ،4 افراد جاں بحق،10زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسافر وین کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور جبکہ 10 زخمی ہو گئے،حادثہ مسافر وین کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ مسافر وین بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ٹرالی سے جا ٹکرائی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔















