اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی نے سیاسی ریلیوں کی اجازت اور یکساں سیاسی مواقع دینے کا کہا ہے۔جمعرات کوالیکشن کمیشن نے انتخابی روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے طلب کیے گئے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس میں تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں نے شرکت کی،اعلامیےکے مطابق پی ٹی آئی نے گرفتار لیڈروں اور کارکنوں کی فوری رہاکرنے اور90 دن میں انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔اعلامیے میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں ، جبکہ جے یو آئی نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج آ چکے، حلقہ بندی کا عمل پہلے مکمل کرنا چاہیے۔















