اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کی تاریخ کون دے گا؟ صدر نے الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد سیکرٹری وزارت قانون کو خط لکھ دیا،،، چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن ایکٹ کی سیکشن ستاون میں ترمیم کے بعد صدر سے مشاورت کا اختیار ختم ہو گیا،چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط ،خط کے متن کے مطابق صدر الیکشن کی تاریخ تب دیتے ہیں جب وہ خود اسمبلی تحلیل کریں،صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کاکوئی اختیار نہیں ،صدر عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ملاقات کی دعوت دی تھی















