اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے بات چیت کیلئے دعوت دی تھے جہاں ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بات چیت سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں ہم نے اپنے نکات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دئیے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماراپہلا نکتہ یہ ہے کہ آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کروانا ای سی پی کی ذمے داری ہے،دوسرانکتہ یہ ہے کہ ہم نے کہا نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں نہ کروائی جائیں جبکہ ہماراتیسرانکتہ یہ ہے کہ ہمیں نئی مردم شماری اور حلقہ بندیاں منظور نہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن مہم کے دوران پارٹی پرچم لہرانے کی اجازت دی جائے۔















