اہم خبریں

مردان میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ،خاتون 3 بیٹوں سمیت قتل

مرادن(نیوزڈیسک)مردان میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ماں اور اس کے 3 بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔منگل کو مردان پولیس نے بتایاکہ مذکورہ 4 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ مرادن کے علاقے رشید آبادمیں پیش آیا ،ملزمان مقتولہ خاتون سے زبردستی گھر خریدنا چاہتے تھے، انکار پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے خاتون اور اس کے تینوں بیٹے جاں بحق ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ خبریں