اہم خبریں

کنٹریکٹ ملازمین کی سینیارٹی اور پروموشن کا تعین صرف مستقل تقرری کی تاریخ سے ہوگا ،سپریم کورٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نےکنٹریکٹ ملازمین کی پروموشن اور سینیارٹی سےمتعلق اہم قانونی اصول وضع کر تے ہوئے قرار دیا کہ سینیارٹی اور پروموشن کا تعین صرف مستقل تقرری کی تاریخ سے ہو گا۔

سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کی سینیارٹی اور ترقی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا،3رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیاکہ کنٹریکٹ ملازمت کا عرصہ پروموشن کیلئے ریگولر سروس میں شمارنہیں کیا جا سکتا،وفاقی ادارے میں سابقہ مستقل ملازمت بعض مالی فوائد کیلئے تو شمار ہوسکتی ہےلیکن ترقی کیلئےمدت ملازمت میں شامل نہیں کی جائے گی،۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کنٹریکٹ ملازمین قانون کےتحت سول سرونٹس کی تعریف میں شامل ہی نہیں۔کنٹریکٹ ملازمت کوریگولر سروس قراردینا سول سرونٹس ایکٹ کی روح اورقانون کےمنافی ہوگا،سینیارٹی اور پروموشن کا تعین صرف ریگولر تقرری کی تاریخ سے ہو گا،کنٹریکٹ مدت شامل نہیں ہوگی،کسی ایک ملازم کوماضی میں دیا گیا غلط فائدہ دوسروں کے لئے قانونی حق یا نظیر نہیں بن سکتا ۔

عدالت نےقرار دیا ہےکہ کنٹریکٹ ، ایڈہاک اور ایکٹنگ چارج تقرریوں کی قانونی حیثیت الگ الگ ہے،انہیں ایک دوسرے کےمساوی قرار نہیں دیا جاسکتا،کنٹریکٹ ملازمت مخصوص شرائط اورمدت پر مبنی انتظام ہے،اسے ریگولرسروس میں ضم نہیں کیاجاسکتاسندھ سروس ٹریبونل نےقانون کےمطابق درست فیصلہ دیا، کنٹریکٹ اور سابقہ سرکاری ملازمت کو پروموشن میں شمار کرنےکی دونوں اپیلیں خارج کی جاتی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان گوری سپراٹ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

متعلقہ خبریں