اہم خبریں

موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ، نئی شرح لاگو

موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ، نئی شرح لاگو

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے ایم ٹو موٹر وے استعمال کرنے والے مسافروں کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ نئی شرح اگلے ایک سال تک لاگو ہوگی۔

نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 1,430 روپے، ویگنوں کے لیے 2,390 روپے، کوسٹرز کے لیے 3,350 روپے اور بسوں کے لیے 4,770 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بڑے ٹرالرز کے لیے ٹول ٹیکس 6210 روپے جبکہ زرعی مشینری کے لیے 7980 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق نئے ریٹ کے تحت کاروں کے لیے 3.98 روپے فی کلومیٹر اور ویگنوں کے لیے 6.68 روپے فی کلومیٹر وصول کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے اور نئی فیس اگلے سال تک نافذ رہے گی۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، لیگی اہم رہنما نے پارٹی تبدیل کر لی

متعلقہ خبریں