اہم خبریں

سوریا ونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سوریا ونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انگلینڈ (اے بی این نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی T20 سیریز کے دوسرے میچ میں، ویبھو سوریاونشی نے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا اور وہ بھارت کے لیے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے۔

ویبھو سوریاونشی نے 15 سال اور 99 دن کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا، جبکہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف 16 سال اور 205 دن کی عمر میں ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا، جس سے وہ ہندوستان کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے۔


سچن ٹنڈولکر نے 1989 میں بھارت کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنیوالے سب سے کم عمر کرکٹر بننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کے ساتھ ہی ویبھو سوریاونشی نے باآسانی اپنا نام بنایا اور دنیا میں دوسرے نمبر پر اپنا نام درج کرا لیا.

بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے جسے سابق بلے باز حسن رضا نے قائم کیا تھا۔

پاکستان کے بلے باز حسن رضا 1996 میں فیصل آباد میں 14 سال 227 دن کی عمر میں ڈیبیو کر کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے مشتاق محمد کے پاس تھا۔

اس منفرد فہرست میں دوسرے نمبر پر ویبھو سوریاونشی اور تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد شریف ہیں جنہوں نے 2001 میں ہرارے میں 15 سال 116 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ حاصل کیا تھا اور اس وقت وہ دوسرے نمبر پر تھے۔

پاکستان کے مشتاق محمد 1959 میں لاہور میں 15 سال اور 124 دن کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے اور اب وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 1988 میں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں 16 سال 127 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔ ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر 16 سال 205 دن کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے چھٹے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

واضح رہے کہ ویبھو سوریاونشی نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں اپنے ڈیبیو میچ میں ابھیشیک شرما کے ساتھ اوپننگ کی تاہم انہوں نے 29 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں دو چھکے بھی شامل تھے۔ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 7 جولائی کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، آزاد کشمیر انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

متعلقہ خبریں