اہم خبریں

پرائیویٹ حج کے خواہشمند افراد کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

پرائیویٹ حج کے خواہشمند افراد کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ آپریٹرز کے تحت گزشتہ سال حج کرنے والے عازمین سے رائے مانگ لی ہے۔

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والے عازمین نے گزشتہ سال پرائیویٹ عازمین سے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے رائے طلب کی تھی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حج کرنے والے عازمین نجی کمپنیوں کے خلاف اپنی شکایات، اعتراضات یا تجاویز 20 جولائی تک جمع کرائیں۔

ترجمان نے کہا کہ حجاج کرام دستخط شدہ شکایات ثبوتوں اور دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ ارسال کریں۔ موصول ہونے والی شکایات کی جانچ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے لائسنسوں کا فیصلہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ لائسنسوں کی تجدید اور منسوخی کے عمل میں شکایات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے کمپنیوں سے 5 فیصد کارکردگی کی گارنٹی حاصل کر لی ہے۔ عازمین 20 جولائی تک بذریعہ ڈاک یا ای میل شکایات بھیجیں۔ اس کے بعد موصول ہونے والی شکایات قابل قبول نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں