اہم خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی (اے بی این نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ لاپتہ ساتھیوں اور گورنر شپ سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے۔

فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاپتہ کامریڈز، آرٹیکل 140 اے، سندھ گورنر شپ اور اربن ڈویلپمنٹ پیکج جیسے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ایم کیو ایم پاکستان جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے 22 ارکان کے لیے اپوزیشن بنچوں میں جگہ دینے کی درخواست کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2022 میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے معاہدے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دستخط کیے تھے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اس معاہدے کے ضامن اور گواہ تھے۔ آخری وارننگ ہے، وزیراعظم معاہدے پر عمل درآمد کریں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے انتظامی یونٹ بنایا جائے۔ فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو ہٹانے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں، وفاق اس معاملے پر وضاحت کرے۔
مزید پڑھیں‌:بلاول بھٹو کا اسکردو پہنچنے پر پرتپاک استقبال، اہم سرگرمیوں کا آغاز

متعلقہ خبریں