اہم خبریں

بڑی خبر،گلگت بلتستان کابینہ پر پیپلز پارٹی قیادت کا بڑا فیصلہ

بڑی خبر،گلگت بلتستان کابینہ پر پیپلز پارٹی قیادت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے گلگت بلتستان کی کابینہ خود منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جی بی کابینہ کے امیدواروں کے انٹرویو خود کریں گے، اس سلسلے میں چیئرمین پی پی 6 جولائی کو گلگت پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو تین روز تک گلگت میں قیام کریں گے، کابینہ کے لیے نامزدگیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بلاول بھٹو کو کابینہ سے متعلق سفارشات پیش کریں گے۔

جی بی کابینہ کے امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت اور ان کے تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا اور بلاول بھٹو کابینہ کی حتمی منظوری سے قبل وزیراعلیٰ جی بی سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی کابینہ 15 سے کم وزراء پر مشتمل ہو سکتی ہے جس میں وزراء اور ان کے معاونین شامل ہوں گے، آئی پی پی کو بھی کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر نئی اپڈیٹ،عوام کیلئے اہم خبر

متعلقہ خبریں