اہم خبریں

میرے ابھی پورے 8 دن باقی، صدر کو کیاجلدی ہے؟وزیراعظم

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہو جائے گا۔صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے پورے 8 دن ابھی باقی ہیں، صدر مملکت آئین پڑھیں۔صدرمملکت کو کس بات کی جلدی ہے جو خط لکھ دیا، خط لکھنے سے قبل صدر مملکت کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا،انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیراعظم ہوں، تین دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی تین دن میں فیصلہ کرے گی اور اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔

متعلقہ خبریں