اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی 14 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے 14 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایاکہ بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے،13 سے 16 اگست کے دوران کشمیر، گلگت، مری، اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، 15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب اور قلات میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانولہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں