کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔جمعہ کوجاری بیان کے مطابق مرکزی بینک نے کہاکہ 100روپے والاسکہ اسٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹر پر دستیاب ہوگا۔















