اسلام آباد( اے بی این نیوز ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان،چینی اور گھی مہنگا کر دیا گیا،بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیےچینی 30 روپے مہنگی ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہی نہیں،جبکہ قیمت 100 روپے فی کلو مقرر،یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ،بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے گھی 300 سے بڑھا کر 353 روپے کلو کردیا گیا،صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین وزیراعظم آزادی پیکج کے اہل ہونگے۔















