پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پارٹی چیئرمین کو آئینی حق نہیں دیا جارہا۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے انہیں ڈی کلاس یا اس سے بھی بدتر حالات میں رکھیں پھر بھی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔















