اہم خبریں

پاک افغان سرحد پرتناو ختم کرنا ہوگا،سراج الحق

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )افغان حکومت پاکستان میں قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، طالبان رہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ قابل نہایت ستائش اقدام ہے ترقی اور عوام کی خوشحالی دونوں ممالک میں امن سے مشروط ہے، یہ گفتگوامیر جماعت اسلامی سراج الحقنے افغان سفیر سردار احمد خان شکیب سے ملاقات کے دوران کی،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں امن ہو،پاکستانیوں نے افغانستان کے لیے تاریخی قربانیاں دیں،چالیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی عرصہ دراز تک میزبانی کی، افغانستان کی استعماری طاقتوں سے آزادی میں پاکستانیوں کے اس ایثار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، دشمن نہیں چاہتے کہ دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں، ان سازشوں کا قلع قمع ضروری ہے کابل اور اسلام آباد میں برادرانہ تعلقات آیندہ نسلوں کی بہتری، خطہ میں تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا، اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا وسطی ایشیا فائدہ اٹھا سکتا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیوں سے تمام پاکستانی پریشان ہیں، مساجد تک محفوظ نہیں، پاک افغان سرحد پر ٹینشن ختم کرنا ہو گی، افغان سفیر نے کہا کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے پرعزم ہے،افغان سفیر نے سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی، افغان سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے جماعت اسلامی کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں