اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹارگیٹڈ سبسڈی کا کل سے آغاز

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹارگیٹڈ سبسڈی کا کل سے آغاز ہو گا،سبسڈی آٹا، گھی،چینی، دال اور چاول پر دی جائے گی، جاری اعلامیہ کے مطابق سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کو ملی گی،سبسڈی سے ملک کی 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہو سکے گی ،رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈیٰ حاصل کرنے کیلئے کاوئنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہو گا ،صارفین کو 10 کلو کا آٹا 648 روپے، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی،صارفین کو دالوں اور چاول پر 25روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔

متعلقہ خبریں